Contact Us

وزیر اعلی عثمان بزدار سے کوئٹہ وزیر اعلی بلوچستان سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی عبدالقدو س بزنجو، وزراء اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں

Chief Minister Punjab Usman Bazdar Balochistan Secretariat

وزیر اعلی عثمان بزدار کا پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے مختص نشستیں بڑھانے کا اعلان

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور حزب اختلاف کے ارکان صوبائی اسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے

بلوچستان میں مزید ہسپتال بنائیں گے اور ہیلتھ ورکروں کو ٹریننگ بھی دیں گے، سرحد ی چیکنگ میں آسانی لائی جائے گی:عثمان بزدار

مل جل کر پاکستان کی خدمت کریں گے، پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں – عبدالقدوس بزنجووزیراعلی بلوچستان

لاہور27نو مبر:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان سیکریٹریٹ میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور حزب اختلاف کے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر  پنجاب کی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کے لئے مختص نشستیں کی تعداد دگنا کرنے کااعلان کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچستان کے ہر شعبہ میں معاونت جاری رکھے گا۔بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔بلوچستان کے عوام بھی پنجاب کو اپنا گھر سمجھیں۔بلوچستان کے عوام اور عوامی نمائندوں کو پنجاب میں ہمیشہ بھرپور عزت و احترام ملے گا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی اسپتال بنائیں گے۔پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو آسان اور سہل بنائیں گے۔بلوچستان کے صحت ورکرز کو پنجاب میں ٹریننگ بھی دی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مل جل کر پاکستان اور اپنے صوبوں کی خدمت کرنا ہے۔بلوچستان کے عوام صحت مواصلات تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں دونوں صوبوں کے مابین معاونت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں