پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کے فیصلے سے مطمئن تھا۔ عمران خان کیساتھ میری پرانی سپورٹ رہی ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابھی تو کام شروع ہوا ہے ابھی بات چلے گی۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ، سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور ممبر قومی اسمبلی حسین الہیٰ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے تھے جہاں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شبلی فراز، علی امین گنڈاپوراور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے