اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

محسن نقوی کا صادق آباد میں جامعہ مسجد بھونگ کا دورہ

cm punjab bhong mosque Sadiqabad visit

بھونگ مسجد کی بنیاد 1932 میں رکھی گئی اور 50 برس میں 80ء کی دہائی میں مسجد کو مکمل کیا گیا—- اسلامی فن تعمیر کے حوالے سے اس مسجد کو آغا خان ایوارڈ بھی دیا گیا ہے

4صادق آباد :  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صادق آباد  میں جامعہ مسجد بھونگ کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مسجد کا ہال، امامت کی جگہ، برآمدے اور دیگر حصے دیکھے۔ محسن نقوی نے مسجد کے شاندار فن تعمیر کو سراہا اور نقاشی کے دلکش کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھونگ مسجد فن تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے اورمسجد کی دیواروں اور گنبد پر انتہائی محنت سے نقش کاری کی گئی ہے اور اسلامی فن تعمیرکو نمایا ں کیا گیا ہے – واضح رہے کہ بھونگ مسجد کی بنیاد 1932 میں رکھی گئی اور 50 برس میں 80ء کی دہائی میں مسجد کو مکمل کیا گیا۔اسلامی فن تعمیر کے حوالے سے اس مسجد کو آغا خان ایوارڈ بھی دیا گیا ہے –

مزید پڑھیں