وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمودالحسن کی ملاقات

syed tariq mahmood ul hassan

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمودالحسن کی ملاقات، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

بیرون ملک بسنے والے پاکستان کے سفیر ہیں جن کو تحریک انصاف کی حکومت نے ووٹ کاحق دیا ہے:عثمان بزدار

ماضی کی ہر حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کے نام پر سیاست چمکائی، سابق حکومتو ں نے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا

 پنجاب میں 23دسمبر کو اوورسیز پاکستانیز کے گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، کنونشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایوارڈ دئیے جائیں گے

لاہور 14 دسمبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق
محمودالحسن نے ملاقات کی-سید طارق محمود الحسن نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آگاہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستان کے سفیر ہیں جن کو تحریک انصاف کی حکومت نے ووٹ کاحق دیا ہے-ماضی کی ہر حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کے نام پر سیاست چمکائی اورسابق حکومتو ں نے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دے کر تاریخ ساز اقدام کیا ہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 23دسمبر کو اوورسیز پاکستانیز کے گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا-اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایوارڈ دئیے جائیں گے اوریہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں منعقد کیا جا رہاہے -ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سید طارق محمودالحسن کو کنونشن کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں