Advertisements

مریم نواز شریف آج بروز بدھ مختصر دورے پر اوچشریف آئیں گی

CM Punjab Maryam Nawaz
Advertisements

 وزیر اعلی پنجاب بلا جھلن فلڈ ریلیف سینٹر میں موجود متاثر ین سیلاب سے ملاقات کریں گی اور ان کو دی جانے والی خوراک اور دیگر انتظامات كا جائزہ لیں گی

بہاولپور انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کو سیلاب متاثرین کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے خصوصی بریفننگ دے دی جائے گی

Advertisements

اوچشریف : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آج صبح ،اوچشریف کا مختصر دورہ کریں گی جہاں وہ بلا جھلن فلڈ ریلیف سینٹر میں موجود  سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گی  اور ان کو دی جانے والی خوراک،عارضی رہائش اور دیگر  انتظامات کا جائزہ لیں گی- توقع ہے کہ بہاولپور کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں بلا جھلن بند پر  سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی-بعد ازاں وہ اپر پنجاب کے لئے روانہ ہو جائیں گی