Advertisements

مریم نواز شریف کی اوچ شریف آمد، بلا جھلن حفاظتی بند کا دورہ

CM Punjab Maryam Nawaz at Balla Jhulan Bund
Advertisements

دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا، سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سسکیاں لے کر رونے والی خاتون کو گلے لگا کر دلاسہ دیا ، ٹینٹ میں خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں

مریم نواز شریف کا ننھی سی بچی کو گود میں اٹھا کر اظہار مسرت ،سیلاب متاثرہ خاندان کے معصوم بچوں میں گھل مل گئیں بچوں کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مل کر خوشی کا اظہار،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کیے

Advertisements

فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات، ریسکیو آپریشن اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا سیلاب سے بہاولپور کے 124 موضع، 1لاکھ17ہزار سے زائد آبادی متاثرہوئی،سیلاب متاثرہ علاقوں سے 1لاکھ 17 ہزار آبادی کا محفوظ انخلا

 سیلاب متاثرین کےلئے 26 فلڈ ریلیف کیمپ قائم،7849 افراد مقیم،سیلاب متاثرین کے لئے 26 کلینک آن ویل، موبائل ہیلتھ یونٹ اور 2کلینک آن بوٹ مصروف کار سیلاب متاثرہ علاقوں سے 68ہزار سے زائد مویشی محفوظ مقام پر منتقل،ایک لاکھ 13ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی مویشیوں کے لئے 7765من چارہ،48 ہزار کلو توڑی اور10 کلو ونڈے کے 6260 بیگ مہیا کیے گئے:وزےراعلیٰ کو بریفنگ

لاہور17 ستمبر:( سرکاری ہینڈ آؤٹ)… ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے احمد پور شرقیہ کے علاقے اوچ شریف  کے نواح میں بلا جھلان میں حفاظتی بند کا دورہ کےا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سسکیاں لے کر رونے والی خاتون کو گلے لگا کر دلاسہ دیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو آپریشن اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ٹینٹ میں خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھی سی بچی کو گود میں اٹھا کر اظہار مسرت  کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرہ خاندان کے معصوم بچوں میں گھل مل گئیں ۔بچوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مل کر خوشی کا اظہار  کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی سی بہاولپور نے بریفنگ دی,بریفنگ میں بتایا گیا گیاکہ سیلاب سے بہاولپور کے 124 موضع، 1لاکھ17ہزار سے زائد آبادی متاثرہوئی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 1لاکھ 17 ہزار آبادی کا محفوظ انخلا  کیا  گیا-۔سیلاب متاثرین کے لئے 26 فلڈ ریلیف کیمپ قائم گئے ،7849 افراد مقیم تھے۔سیلاب متاثرین کے لئے 26 کلینک آن ویل، موبائل ہیلتھ یونٹ اور 2کلینک آن بوٹ مصروف کاررہے۔54ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 68ہزار سے زائد مویشی محفوظ مقام پر منتقل،ایک لاکھ 13ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ مویشیوں کے لئے 7765من چارہ،48 ہزار کلو توڑی اور10 کلو ونڈے کے 6260 بیگ مہیا کیے گئے۔

٭٭٭٭