Advertisements

مریم نواز کے کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں گردے کے مریضوں کا مفت علاج ومعالجہ اور فری ٹرانسپلانٹ کرنے کے احکامات جاری پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول

Professor Dr Mumtaz Rasool Head Kidney Centre Bahawal Victoria Hospital Bahawalpur
بہاولپور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج ومعالجہ کا آغاز ،مظفر گڑھ کے رہائشی نوجوان محمد شہزاد کا پہلا فری ٹرانسپلانٹ کرنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی گفتگو
Advertisements

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رینل ٹرانسپلانٹ انیشیٹو کے تحت مظفرگڑھ کے رہائشی 20 سالہ نوجوان محمد شہزاد کی ہیلتھ کارڈ کے تحت پہلی رجسٹریشن کی گئی اور اس کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا جسے اس کے والد محمد اسلم نے اپنا گردہ عطیہ کیا تھا

وزیر اعلی پنجاب محترمہ نواز شریف کے سپاس گزار ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے گردے کے مریضوں کو ڈائیلسز اور ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ پر رجسٹر کرنے کی منظوری دی, اب اُنکے احکامات پر عمل درآمد شروع ہو گیا،گردے کے مریضوں کو وزیر اعلی پنجاب کے فیصلے سے مہنگے علاج سے نجات مل گئی سربراہ کڈنی سینٹر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کی گفتگو

Advertisements

بہاولپور( سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سینٹر میں گردے کے ٹرانسپلانٹ اور ڈائلسز کے مریضوں کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے رجسٹر کرنے کے احکامات جاری کر دیے تاکہ انہیں فری ٹیسٹس ،آپریشن ،ادویات  کے علاوہ علاج ومعالجہ کی تمام  سہولیات سرکاری طور پر  مفت مہیا ہو سکیں اس امر کا انکشاف کڈنی سینٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے مظفرگڑھ کے 20 سالہ نوجوان محمد شہزاد کے گردے کے  کامیاب ٹرانسپلانٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ کا 20 سالہ نوجوان یہ پہلا مریض ہے جسے وزیراعلی پنجاب کے رینل ٹرانسپلانٹ انیشیٹو کے تحت ہیلتھ کارڈ پر رجسٹر کیا گیا ہے اور آج اس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ محمد شہزاد کو اس کے والد محمد اسلم نے اپنا گردہ عطیہ کیا تھا کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا جہاں نے جنوبی پنجاب کے مریضوں کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے انہیں مہنگے علاج سے نجات دلائی-پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول نے کہا اب بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سینٹر میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریضوں کو وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے تحت ہیلتھ کارڈ پر رجسٹر کیا جائے گا اور اُنکے علاج ومعالجہ پر کسی قسم کے اخراجات نہیں ہوں گے