لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کیلئے 500ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی

پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ، وزیراعلی مریم نواز کا جنوبی پنجاب اور دور دراز اضلاع کو پہلے ای بسیں دینے کا حکم
لاہور28جون:……وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور دوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹراک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پربریفنگ دی گئی اورالیکٹراک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے24اضلاع کو ترجیحی بنیادو ں پر 240 الیکٹراک بسیں دینے کی ہدایت کی-پہلے مرحلے میں آنے والی240ای بسیں نسبتاً پسماندہ اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی-لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کے لئے 500ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی-نومبر سے دسمبر تک پنجاب میں 600الیکٹراک بسیں مزید آئیں گی
پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ،ننکانہ، قصور اور لاہور کو 400الیکٹراک بسیں فراہم کی جائیں گی-گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- گوجرانوالہ میں بی آرٹی کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کے لئے 80فیڈر بسیں چلائی جائیں گے-راہوالی تا ایمن آباد تقریباً22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم پر 28 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے-گوجرانوالہ بی آر ٹی روٹ میں توسیع کرنے کی تجویزکا جائزہ لیاگیا-گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم پر ہر آٹھ منٹ کے بعد دوطرفہ ٹرانسپورٹ میسر ہو گی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک کو سمارٹ سلوشن سے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی- گوجرانوالہ بی آر ٹی کے لئے 4 الیکٹراک بس ڈپو قائم کیے جائیں گے-فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈلائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا- ریڈ لائن بس سروس 23.4کلو میٹر طویل اور 24سٹیشن پر مشتمل ہوگی- ریڈلائن پر ایک لاکھ 85ہزار سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے-اورنج لائن 29کلومیٹر طویل 21سٹیشن پر مشتمل ہوگی، ایک لاکھ 11ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل ہیں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹ بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت کی اورای بسوں کے روٹس عوام کی آمدورفت کو مد نظر رکھ کر مقرر کرنے کا حکم دیا-اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوامی ضروریات کا تعین کرکے بسیں دینا چاہتے ہیں، صرف عوام کے لئے سوچنا ہے۔ تمام اضلاع میرے لئے برابر ہیں، ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں۔