مریم نواز نے سال2024میں 77سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کئے:عظمیٰ بخاری
مریم نواز کے77منصوبوں میں 50سے زائد مکمل بھی ہوگئے ہیں چار سال پنجاب کے وسائل کو پنکی،گوگی اور کپتان نے بے دردی سے لوٹا ہے: وزیراطلاعات پنجاب
لاہور، یکم جنوری:( پریس ریلیز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سال 2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا ہے۔ مریم نواز نے سال 2024میں 77 سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کئے جن میں سے 50 زائد مکمل بھی ہوگئے ہیں۔ مریم نواز کی حکومت نے تمام منصوبے اپنے وسائل سے شروع کیے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پنجاب ترقی، خوشحالی،ریلیف اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔ پنجاب میں طلبہ، کسان،خواتین اور نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو بلاتفریق ریلیف دیا گیا ہے۔پنجاب میں پہلی بار اقلیتوں کے لئے ریلیف پیکج دیے گئے ہیں۔چار سال پنجاب کے وسائل کو پنکی،گوگی اور کپتان نے بے دردی سے لوٹا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے لوگوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا ہے۔آج پنجاب کے لوگوں کامعیار زندگی باقی صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے۔اس لیے مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔انشائاللہ پانچ سال پنجاب میں ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا