وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025ء کا افتتاح کر دیا، کھلاڑیوں کا جوش وخروش

ہر ڈویژن کے ونر کھلاڑیوں پر مشتمل دستو نے مارچ پاسٹ کیا،بہاولپور ڈویژن نے آغاز کیا
وزیراعلیٰ نے ہر ڈویژن کا نام لیکر شاباش دی،تقریب کے بعد پلیئرز میں گھل مل گئیں،سابق اولمپیئن خواجہ جنید،ارشد ندیم اوردیگر چیمپن کھلاڑیوں کی تقریب میں خصوصی شرکت
لاہور30جنوری:…… وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتاپنجاب گیمز 2025کا افتتاح کر دیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس آمد پر کھلاڑیوں کا جوش وخروش، تالیاں بجا کر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں آتے ہی پویلین کا رخ کیا کھلاڑیوں،شائقین نے پرجوش استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر پلیئرز کے ڈویژنل دستو نے مارچ پاسٹ کیا۔ 256 پلیئرز پر مشتمل بہاولپور ڈویژن کے دستے نے مارچ پاسٹ کا آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نشست سے اٹھ کر پویلین کے سامنے آ کرہاتھ ہلا کر سب پلیئرز کا خیر مقدم کیا۔ اتھلیٹ کینزہ سرفراز نے مشعل لیکر آغاز کیا اور شارقہ حبیب نے مشعل وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مشعل تیراک شادانہ حبیب کے سپرد کی۔ مختلف سٹارپلیئرز سے ہوتی ہوئی مشعل سے ہاکی ٹیم کپتان شفیق علی خان نے کھیلتا پنجاب مشعل روشن کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے روایتی اعلان کرکے کھیلتا پنجاب گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کھیلتاپنجاب گیمز کے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر ڈویژن کا نام لے کر شاباش دی اور تقریب کے بعد پلیئرز میں گھل مل گئیں۔ سابق اولمپیئن خواجہ جنید، نیزہ باز ارشد ندیم،ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ،کبڈی کے سابق چیمپئن شفیق اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے کھیلتا پنجاب گیمز کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔