Advertisements

الحمدللہ، پر امن یوم عاشورہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان

Rs 10 million head money fixed for high value target of Kaccha RahimyarKhan dacoits
Advertisements

پنجاب میں پہلی بار حکومت کیطرف سے عزاداروں کیلئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پرکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو شاباش

یوم عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا کرام قابل تحسین ہیں،اپنی ٹیم پر فخر ہے:مریم نواز شریف

Advertisements


لاہور 18 جولائی:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ انتظامات اور سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزراءکرام، کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو سراہا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عمدہ انتظامات پرچیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ شاندار سیکورٹی انتظامات پرآئی جی اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی-پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پرکمشنر ز، ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا۔یوم عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا کرام قابل تحسین ہیں۔اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ پر سیکورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کی اور صوبہ بھر میں سیکورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد کی (hourly)رپورٹ لی اور وزرا اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کوضلعی، ڈویژنل اور صوبائی کنٹرول روم کے دورے کئے وزرا اور متعلقہ افسران نےتمام جلوس ختم ہونے تک فیلڈ میں مانیٹرنگ رکھی۔