Advertisements

لندن میں قیام پذیر مریم نواز فیملی کے ساتھ دن گزار کر برازیل روانہ

CM Punjab Maryam Nawz In London
Advertisements

مریم نواز نے صبح فیملی کے ہمراہ پارک لین پر واک کی اور بعد ازاں بچوں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیا

لندن((دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد ایوان فیلڈ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔ مریم نواز نے صبح فیملی کے ہمراہ پارک لین پر واک کی اور بعد ازاں بچوں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیا، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔  دوسری جانب مریم نواز آج ایون فیلڈ ہاؤس سے برازیل کے لیے روانہ ہو گئیں، وہ برازیل میں کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کریں گی۔  خیال رہے کوپ 30 میں مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ ہیں، کانفرنس کے بعد وہ لندن واپس آئیں گی اور یہاں مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گی

Advertisements