Advertisements

حسن عسکری شیخ کی تحریک پر مریم نواز نے چنی گوٹھ میں ریسکیو 1122 کا سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نکو چنی گوٹھ میں جگہ کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا


چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی تحریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنی گوٹھ میں ریسکیو 1122 کا سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر کو چنی گوٹھ میں جگہ کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے ریونیو عملہ کے ذریعے جگہ کا تعین کر کے رپورٹ بجھوا دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے پر 15 جون کے بعد کام شروع ہو جائے گا ۔

Advertisements