Advertisements

مریم نواز کی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے احمد نائچ اور کلاب سمیت آٹھ بیسک ہیلتھ یونٹس کی نئی بلڈنگز بنانے کی منظوری حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

مذکورہ آٹھ ہسپتالوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ صحت کی جدید سہولیات بھی میسر ہوں گی ان کے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری ہو چکے ہیں

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 کی سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ شیخ فارمز پر صحافیوں سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمارے صوبائی حلقہ کے احمد نائچ اور کلاب سمیت آٹھ بیسک ہیلتھ یونٹس کی نئی بلڈنگز  بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس امر کا انکشاف انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ شیخ فارمز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ جن بیسک ہیلتھ یونٹس کی نئی عمارتیں  تعمیر ہونگی  ان میں بی ایچ یو احمد نائچ ، بی ایچ یو کلاب ، بی ایچ یو چک نمبر 1 ڈی این بی ، بی ایچ یو چک نمبر 8 ڈی این بی ، بی ایچ یو چک نمبر 20 ڈی این بی ، بی ایچ یو چک نمبر 39 ڈی این بی ، بی ایچ یو 47 ڈی این بی اور بی ایچ یو 105 ڈی این بی شامل ہیں ، حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ مذکورہ آٹھ ہسپتالوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ صحت کی جدید سہولیات بھی میسر ہوں گی ان کے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری ہو چکے ہیں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حسن عسکری شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کی نئی بلڈنگ کا ایک حصہ تعمیر ہو چکا ہے جبکہ دوسرے حصے کا کام جاری ہے , ہسپتال میں جدید آلات بھی آ چکے ہیں ، یہاں ٹراما سنٹر بنائے جانے کی بھی تجویز ہے

Advertisements