Advertisements

پنجاب: 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینلز دینے کی اصولی منظوری

CM Maryam announces solar panels project "Roshan Gharana Program"
Advertisements

حکومت صرف سولر پینل دے گی،90فیصد حکومت پنجاب اداکرے گی، صارفین کوصرف سولر پینل کی10فیصد قیمت ادا کرنا ہوگی

سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے، سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی

Advertisements

عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے مریم نوازشریف


لاہور8 جولائی:…… وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے ”روشن گھرانہ پروگرام“کی اصولی منظوری دے دی۔بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ”روشن گھرانہ“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے’’روشن گھرانہ“ پروگرام کی حتمی منظوری کے لئے کل(09جولائی)کابینہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی،حکومت صرف سولر پینل دے گی۔روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر پینل دیئے جائیں گے۔ سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف اداکرے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی۔ صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونیو الی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا۔
٭٭٭