Advertisements

نوے دن میں عمران خان رہا نہ ہوئے تو یا تم نہیں یا ہم نہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور

cM KP Ali Ami Gandapur
Advertisements

ہمارے لوگ اٹھائے گئے تو جواب دوں گا، اگر گولی مارو گے تو تمھیں بھی یہ لگ سکتی ہے، 91ویں روز عمران خان ساتھ ہوں گے،خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کا وقت دے رہے ہیں اس کے بعد یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم نہیں ہوگے۔  پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سن لو فیصلہ  کرنے والو ہم آپ کو نوے دن کا وقت دے رہے ہیں سدھر جاؤ۔  انہوں نے کہا کہ اج سے ہمارے نوے دن شروع ہو گئے ہیں اس کے بعد 91ویں دن یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر تم نہیں رہو گے۔  وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے الٹی میٹم اور عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک چلانے کے حوالے سے سب سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا اور نعرے بھی لگوائے۔

Advertisements

 اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست خود دار نظریہ کے تحت شروع کی تھی کیونکہ ملک پر دہائیوں سے خاص لوگ اور پارٹیاں مسلط ہیں جو اب مافیا کا روپ دھار چکے ہیں۔   انہوں نے کہا کہ مارشل لا لگا کر ملک کی جمہوریت کا ستیاناس کر دیا گیا ہے اور ان کو اپنی کسی  ات پر ندامت نہیں الٹا تشدد اور بلیک میل کرتے ہیں، میں فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، اس لیے کہتا ہوں کہ کچھ لوگوں مداخلت سے ہماری فوج کے معیار کو گرا رہے ہے ۔  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ہو کر عوام کو جوابدہ ہوں اور اُن کو جواب دینا بھی پڑے گا۔ اس کے علاوہ میں عمران خان کے علاوہ کسی کا حکم نہیں مانوں گا چاہیے ہمیں دھمکیاں ہی کیوں نہ دی جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں اور نظام کی بہتری اور ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام ملک میں کارکنوں کو پیغام حالت کے مطابق لائحہ عمل بنا کر پارٹی کو پیش کریں، احتجاجی تحریک کولیڈر کرنے کا موقع مقامی قیادت کو دیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم تحریک کا اعلان کرتے ہیں اور اپ ہمارے لوگ اٹھا لیتے ہیں، ایسا نہیں چلے گا اور بھائی جان میں تو اب جواب دوں گا، چاہیے اس سے میری پارٹی کے لوگ اتفاق نہ کریں، اگر مجھے گولی مارو گے تو تیار رہو اس بات پر بھی کہ گولی تمہیں بھی لگ سکتی ہے اگر تم ناجائز کرو گے ہم بھی ویسا ہی کریں گے۔  وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے حکومت گرانے کی دھمکی دیتے ہیں، حکومت گرا دو گے تو جاؤ گرادو پہلے کون سا تم لوگوں نے بنا کر دی ہے ہم نے زور بازو پر حکومت بنائی ہے۔