Advertisements

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صادق پبلک سکول بہاول پور کا دورہ

CM Balochistan Mir Sarfraz Bugti and Principal signing MOU
بہاولپور: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پرنسپل صادق پبلک اسکول ڈیوڈ ڈاؤڈلز ایم یو پر دستخط کر رہےہیں
Advertisements

صادق پبلک سکول بلوچستان کے 100 طلبہ و طالبات کو بورڈنگ ہاؤس میں داخلہ دے گا۔ ,85 طلباء کو بلوچستان کی طرف سے ادائیگی کی جائے گی

حکومت بلوچستان اور مسٹر ڈیوڈ  ڈاؤڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پور  کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے
بہاول پور (  پریس ریلیز)  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان آج میر سرفراز بگٹی  نے صادق پبلک سکول بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر حکومت بلوچستان اور مسٹر ڈیوڈ  ڈاؤڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پور  کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس کے تحت صادق پبلک سکول بہاول پور بلوچستان کے 100 طلبہ و طالبات کو بورڈنگ ہاؤس میں داخلہ دے گا۔   ان میں صادق پبلک اسکول کے منتخب کردہ 85 طلباء کو بلوچستان کی طرف سے ادائیگی کی جائے گی جب کہ  صادق پبلک سکول بلوچستان کے ہونہار طلباء کو 15 وظائف پیش کرے گا۔ اس تقریب میں شکیل قادر قادر چیف سیکرٹری بلوچستان، عاصم کرد وزیر آبپاشی بلوچستان، میر جمالی خان رئیسانی ممبر قومی اسمبلی، نوابزادہ سیف اللہ مگسی سابق سینیٹر اور دیگر عمائدین نے شرکت کی

Advertisements