وزیراعلیٰ کا ریچ ایوری ڈور مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا اعلان،2 کروڑ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائے جائیگی:عثمان بزدار

Usman Buzdar

بزدار حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مہم ریچ ایوری ڈور کے د وران ایک او رسنگ میل عبور کر لیا، ایک کروڑ 30لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل

وزیراعلیٰ آفس میں ویکسینیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی دکھانیوالے افسروں اور عملے کے اعزاز میں تقریب،وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی

وزیراعلیٰ نے افسروں او ر عملے کو شیلڈز دیں،  متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈپٹی کمشنرز،چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور عملے کی کارکردگی کی تعریف

وزیراعلیٰ کا ریچ ایوری ڈور مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا اعلان،2 کروڑ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائے جائیگی:عثمان بزدار

مہم 31 دسمبر تک جاری ر ہے گی، اومی کرون وائرس دنیا بھر کیلئے خطرہ، زیادہ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن کیلئے حکومت سرگرم عمل ہے

وزیراعلیٰ نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ہمیشہ سپورٹ کیا، صحت کے افسروں اور عملے نے دن رات ایک کر کے ٹارگٹ حاصل کیا:یاسمین راشد

لاہوریکم دسمبر:  بزدار حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران ایک او رسنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پنجاب میں 12روزہ خصوصی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کے دوران ایک کروڑ 30لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسروں اور عملے کو شیلڈز دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن کاہدف پورا کرنے پر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج سے ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے کے دوران 2کروڑ سے زائد شہریو ں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے  یقین ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس، ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ کورونا پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکا ہے اور اب اومی کرون نامی وائرس دنیا بھر کے لئے خطرہ بن کر سامنے آیاہے۔ وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین ہی موثر ذریعہ ہے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگانے کے لئے حکومت سرگرم عمل ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ویکسی نیشن ٹارگٹ کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔ ٹارگٹ کے حصول کا حصول یہ کام ویکسی نیشن ٹیموں کی لگن اور انتظامی افسروں کی کاوشوں سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 12اضلاع کا انتخاب کیا ہے۔ پاکپتن، نارووال، بھکر، ڈی جی خان، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، قصور،منڈی بہاؤالدین، چکوال، جہلم اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں اور امید ہے کہ باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرزہیلتھ اور ویکسی نیشن ٹیمیں اگلے فیز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر، سکولز ایجوکیشن، اوقاف،آئی اینڈ سی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ میں ویکسی نیشن مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام ڈیپارٹمنٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔مشکل حالات کے باوجود آپ سب نے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس نہیں۔ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات بھی نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں۔ آپ سب کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں،یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے اور نیک نامی بھی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا۔ محکمہ صحت کے افسروں اور عملے نے دن رات ایک کر کے ٹارگٹ حاصل کیا۔ سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے ریچ ایوری ڈور (RED) مہم کے تحت ویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔