بہاول پور:21/جون ( )حکومت پنجاب کی ہدایت پر توانائی کی بچت کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ مارکیٹس بند کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے فیلڈ میں متحرک ہے۔گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی اور انچارج ریسکیو 1122 کے ہمراہ اندرون شہر، سر کلر روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں گئے اور مقررہ وقت کے بعد دوکانیں، مارکیٹس اور مالز کھولنے والے دکانداروں کو وارننگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر حضرات توانائی بچت مہم میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹس رات 9بجے بند ہوں گی جبکہ ریسٹورنٹ، ہوٹل، کیفے، سینما اور تھیٹر بھی رات ساڑھے گیارہ بجے تک ہر صورت بند کر دئیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ میڈیکل سٹورز، ہسپتال، لیبارٹریز، ملک شاپس اور پٹرول پمپس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور دوکانیں بند کرانے کیلئے فیلڈ میں نکلیں۔