جوڈیشل حوالات کی بندش، شہریوں اور سائلین کی زندگیاں عذاب بنا دیں حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ
غیر ضروری تاخیر کا باعث بننے والے افسران کا محاسبہ کیا جائے سینئر نائب صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کی صحافیوں سے گفتگو
احمد پور شرقیہ (جمشید اقبال بھٹی سے) احمد پور شرقیہ میں جوڈیشل حوالات کی اچانک اور غیر معقول بندش نے شہریوں اور سائلین کی زندگیاں عذاب بنا دیں۔ معمولی نوعیت کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی وقت پر رہائی اور روبکار کی تعمیل ایک ناممکن خواب بن کر رہ گئی ہے، جس پر شہریوں اور وکلاء برادری نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے
مقامی ذرائع اور شہریوں کے مطابق جوڈیشل حوالات کی فعال عدم موجودگی کے باعث ضمانتیں منظور ہونے کے باوجود معمولی نوعیت کے ملزمان کو بروقت رہا نہیں کیا جا رہا۔ سفر کی صعوبتیں سائلین کو ضمانت اور روبکار کے امور نمٹانے کے لیے دیگر شہروں یا سنٹرل جیل بہاولپور کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے غریب خاندانوں پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے وقت کا ضیاع معمولی جرائم میں ملوث یا محض شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیے گئے افراد کو محض انتظامی سستی کی وجہ سے اضافی دن حوالات اور جیلوں میں کاٹنے پڑ رہے ہیں یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزی ہے۔ معمولی جُرم یا ضامن ملنے کے بعد بھی شہریوں کو ذلیل و خوار کرنا ناانصافی کی انتہا ہے متاثرہ شہریوں کا ردِعمل,
انتظامیہ خاموش، شہری دربدرعوامی و سماجی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ حکام شہریوں کے بنیادی مسائل سے بالکل بے خبر اور لاپروا بنے ہوئے ہیں۔ جوڈیشل حوالات کی بندش کے پیچھے چھپے اسباب پر پردہ ڈالنے کی بجائے اس کا فوری حل نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہےمگر حکامِ بالا کی کانوں پر جُوں تک نہیں رینگ رہی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ احمد پور شرقیہ کی عوامی و سماجی تنظیموں اور وکلاء نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل حوالات کو فوری طور پر بحال اور فعال کیا جائےغیر ضروری تاخیر کا باعث بننے والے افسران کا محاسبہ کیا جائےسائلین اور معمولی نوعیت کے ملزمان کی آسانی کے لیے مقامی سطح پر فوری اقدامات کیے جائیں۔اگر اس اہم مسئلے کو جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو شہری اور وکلاء احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ماہر قانون دان حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انکے ہمراہ ملک عبدالغفار آرائیں ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے

