Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام پہلے ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 کی اختتامی تقریبات

Digital South Punjab Road Show Ceremony Concludes

١٠ روزہ ڈیجیٹل روڈ شو کے دوران جنوبی پنجاب کے 15 شہروں میں 30 ہزار شرکاء نے شرکت کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام پہلے ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو 2022 کی اختتامی تقریبات بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔اس روڈ شو کا انعقاد 18سے 28نومبر 2022تک کیا گیا۔10 روزہ ڈیجیٹل روڈ شو کے دوران جنوبی پنجاب کے 15 شہروں بہاولپور، احمد پور شرقیہ، یزمان، لیاقت پور، خان پور، ظاہر پیر، رحیم یار خان، صادق آباد، میلسی، خان پور، فورٹ عباس، ہارون آباد، چشتیاں اور بہاولنگرمیں 30 ہزار شرکاء نے شرکت کی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب جو خود بھی عالمی سطح کے آئی ٹی ایکسپرٹ ہیں نے اس موقع پر کہاکہ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کا مقصد کم ترقی یافتہ علاقوں میں ٹیک انڈسٹری کو بااختیار بنانا جنوبی پنجاب میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا اور ٹیک ماہرین کو متعارف کرانا ہے۔ یہ روڈ شو علاقائی ٹیک ماہرین کے ساتھ رابطے کے لیے پہچان، مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔اس موقع پر ساجد لطیف، ڈائریکٹر جنرل (ای گورننس) PITBنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب شو وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کا عکاس ہے اور اس کی کامیابی کا سہرا رضوان مجید کے سر ہے جنہوں نے ہمیں جنوبی پنجاب کے اصل پوٹینشل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب کے بانی رضوان مجید کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب میں تکنیکی ترقی کے لیے بے روزگاری کے خاتمے اور پائیدار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو میں کئی ایونٹس شامل تھے جس میں مینٹورنگ سیشنز، سیمینارز، ملاقاتیں، پینل ڈسکشنز، متاثر کن گفتگو، کامیابی کی کہانیاں اور ایوارڈز کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔ساؤتھ پنجاب ڈیجیٹل روڈ شو کے 17شراکت دار اور 33 مقررین تھے جن میں عمیر مجیب، سی ای او Datics AI، بانی ٹیک نیشن، فرقان عزیز، سی ای او اور بانی انو زون، توقیر احمد، چیئرمین ساؤتھ پنجاب ٹیک الائنس،بانی Enigmatix، احمد اسلام سیان، جوائنٹ ڈائریکٹر فری لانسنگ ونگ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ساجد لطیف، ڈائریکٹر جنرل (ای گورننس) PITB، آرزیش اعظم، بانی اور سی ای او ایجاد لیبز، فیوچر فیسٹ، چوہدری آصف، ہیڈ آف فیوچر ایکسٹریم کامرس انکیوبیٹر،رحیم یار خان، نوید احمد، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر اور ایکسپرٹ ٹرینر، سعد حسن، نائب صدر رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، تنویر ناندلا، بانی اور سی ای او mWebs IT سلوشنزآئی سکلز، عدنان مجید، سی ای او بلٹ ان سوفٹ،Jatmeen Shahzad. اور سی ای او ورچو نیٹز، ذوالقرنین عباس، بانی اور سی ای او ورک فیلو، محمد شعیب ارشد، ڈائریکٹر کوروٹ بہاولپور اور ملتان، عامر فاروق، سینئر وائس چیئرمین ای کامرس کمیٹی رحیم یارخان چیمبر آف کامرس، محمد عمران یونس، سی ای او الپائن ڈیجیٹل سلوشنز، محمد عاقب دانیال، صدر پی آئی سی/ منیجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی ویزیوز، وہاب یونس، PNY ٹریننگ کے بانی، حامد جاوید، ٹرینر،فری لانس، بلاگر، محمد داؤد طاہر، سماجی کاروباری، فری لانسر، ہارون ملانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی،بانی ڈیجیٹل بہاولپور، شہیر حسن رضوی، سماجی کاروباری، ماہر تعلیم اور پی ایچ ڈی سکالر، صمد ملک، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر،کاروباری | ڈیجیٹل پرجوش، ولید رضا، ٹرینر، گرافکس ڈیزائنر | بانی بوٹ کیمپ آف سکلز، محمد شفیق، CEO Ripesol، ممبر ساؤتھ پنجاب ٹیک الائنس، حمزہ رشید، ٹرینر، ڈیجیٹل مارکیٹر کامیابی کی کہانی، محمد اسلم، ٹاپ ریٹیڈ فری لانسر، بلاگر، ٹرینر، تجمل حسین، بلاگر، ٹیک کے شوقین، سی ای او دی سرچ ایڈوائزرز، مرغوب چوہدری، ٹاپ ریٹڈ فری لانس، ٹرینر، ویب ڈویلپر، شعیب منظور، بانی مارفی شریک بانی سفرنامہ، اور وقاص اعجاز، سی ای او ایکسپرٹس کلاؤڈ پرائیویٹ لمیٹڈشامل تھے۔

مزید پڑھیں