کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور سے سول سروس اکیڈمی کے 36 زیر تربیت افسران کی ملاقات

Advertisements
بہاولپور16 اگست کمشنر بہاول پورڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے سول سروس اکیڈمی کے 46 ویں سپشیلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے 36 زیر تربیت افسران سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے زیر تربیت افسران کے وفد کو بہاول پور ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی و ثقافتی پس منظر بارے آگاہی دی۔ انہوں نے خطہ کے معاشی و سماجی تعمیر و ترقی اور مستقبل کے امکانات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے زیر تربیت افسران کو جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بتایا اور ان کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب اور دیگر موجود تھے۔