Advertisements

پولیس تھانہ سٹی حاصل پور کی بڑی کاروائی 524 بوتل ولائتی شراب۔140 ٹین پیک برآمد قحبہ خانہ سے جوڑے رنگ رلیاں مناتے ہوۓ گرفتار

Hsilpur City Policein Action
Advertisements


حاصل پور:  پولیس تھانہ سٹی حاصل پور کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں ولائیتی شراب برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا گیا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل حاصل پور جام محمد سلیم اختر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور محمد احمد چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن۔524 بوتل ولائتی شراب۔140 ٹین پیک برآمد,  ۔قحبہ خانہ سے جوڑے رنگ رلیاں مناتے ہوۓ گرفتار۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں محمد احمد چیمہ ایس ایچ او محمد شہزاد چدھڑ اے ایس آئی  نے مخبر کی اطلاع پر بہاول پور روڈ نزد ڈگری کالج سے ایک مشکوک کار کو روک کر 524 بوتل ولایتی شراب اور 140 ٹین پیک برامد کر کے ملزم عبدالرحمان ولد منظور احمد قوم لوٹا رہائشی چنیوٹ کو کار سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دوسری کاروائی میں بدنام زمانہ مریم راجڑ کے قحبہ خانہ پر ریڈ کر کے قحبہ خانہ کی نائیکہ مریم راجڑ۔پیر بخش۔ملک محمد احمد۔مہرماجد علی۔شیخ محمد سدهیر۔صہیب موچی۔گڑیا بی بی۔کرن بی بی۔کالی داد پوتری۔عائشہ بی بی کو رنگ رلیاں مناتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔اور مزید تفتیش شروع کردی ہے

ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر نے کہا کہ منشیات فروش معاشرتی ناسور ہیں انکا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا منشیات فروشی کو کسی صورت میں بھی برداشت نہی کیا جائے گا انھوں نے ایس ایچ او سٹی محمد احمد چیمہ اور ان کی ٹیم کو معاشرتی ناسوروں کے خلاف بڑی کاروائی پرشاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے  شہریوں و  میڈیا کا تعاون بھی ضروری ہےا-

Advertisements