ماں اور بچے کے اغوا کا ڈراپ سین جھوٹی کال کرنے والا ملزم ارسلان یعقوب ساتھیوں سمیت گرفتار ڈی ایس پی مہر محمد افضل

چند روز قبل محمد ارسلان یعقوب نے پکار 15پر اطلاع دی کہ میں اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ بسواری موٹر سائیکل ڈیرہ مستی جارہے تھےجب ہم عباسیہ چوک پہنچے تو پیچھے سے ایک سفید کار پر نامعلوم الاسم ملزمان آگئے جنہوں نے ہمیں روک لیاگن پوائنٹ پر میری بیوی صباء بی بی اور میرے بیٹے بعمری 3 سالہ کو زبردستی اغوا کر لیا
حالات واقعات مشکوک ہونے پر سٹی احمد پورشرقیہ پولیس نے مدعی مقدمہ ارسلان یعقوب کو شامل تفتیش کیادوران انٹیروگیشن اس کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا جو کہ اس طرح کے جھوٹے مقدمات درج کروانے کا عادی ثابت ہواتھانہ سٹی احمد پورشرقیہ پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر بہت قلیل وقت میں مدعی مقدمہ کی بیوی اور بیٹے کو اس کے سسرال سے برآمد کر لیا
ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال کے واضح احکامات ہیں کہ پکار 15پر جھوٹی اطلاع دینے والوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں سرکل پولیس چیف کی ایس ایچ اوتھانہ سٹی طاہر اقبال کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس
احمد پور شرقیہ ( محمد ظفر خان سے ) احمدپورشرقیہ تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبر 446/025 میں درج ماں اور بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا، واقعہ دراصل مدعی اور ملزمان کا پری پلان ڈرامہ تھا جس کا مقصد لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنا تھا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ماں اور بیٹے کو برآمد کر لیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ میں کچھ روز قبل ماں اور بچے کے اغوا کے ہائی پروفائل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ محمد افضل نے ایس ایچ او تھانہ سٹی طاہر اقبال اور راؤ کاشف پی آر او ٹو ڈی پی او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ اغوا کا واقعہ دراصل ایک پری پلان ڈرامہ تھا۔ مدعی ارسلان یعقوب اور اس کی مبینہ مغوی بیوی صباح حسین اپنے دیگر ملزمان ساتھیوں ریحان، ریاض اور وقاص اسلم کے ساتھ مل کر جعلی واقعات بنا کر لوگوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اغوا کی گئی تین سالہ بچی طیب کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے
اوچ شریف ( ارشاد احمد شاد سے )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ کی کامیاب کارروائی پکار 15پر بیوی اور بچے اغوا کے متعلق جھوٹی کال کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار ڈی پی او بہاولپور کے واضح احکامات ہیں کہ پکار 15پر جھوٹی اطلاع دینے والوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں، ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ کی پریس کانفرنس میں گفتگو تفصیل کے مطابق چند روز قبل محمد ارسلان یعقوب نے پکار 15پر اطلاع دی کہ میں اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ بسواری موٹر سائیکل ڈیرہ مستی جارہے تھےجب ہم عباسیہ چوک پہنچے تو پیچھے سے ایک سفید کار پر نامعلوم الاسم ملزمان آگئے جنہوں نے ہمیں روک لیاگن پوائنٹ پر میری بیوی صباء بی بی اور میرے بیٹے بعمری 3 سالہ کو زبردستی اغوا کر لیا-تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیاحالات واقعات مشکوک ہونے پر مدعی مقدمہ ارسلان یعقوب کو شامل تفتیش کیادوران انٹیروگیشن اس کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا جو کہ اس طرح کے جھوٹے مقدمات درج کروانے کا عادی ثابت ہوا
تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر بہت قلیل وقت میں مدعی مقدمہ کی بیوی اور بیٹے کو اس کے سسرال سے برآمد کرلیا واضح رہے کہ ارسلان یعقوب نے یہ سارا وقوعہ اپنے دوست ریحان ریاض، وقاص اکرم اور اپنی بیوی صباء بی بی کیساتھ ملکر پلان کیا تھاملزم ریحان ریاض کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی آلٹوکار بھی برآمدہوچکی ہےتھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے ملزمان کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیاہےڈی ایس پی محمد افضل اور ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں پکار 15پر جھوٹی اطلاع دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا