Advertisements

میونسپل کمیٹی کی ناہلی اور غفلت کے باعث مرکزی عیدگاہ میں نشئیوں کے ڈیرے گندگی کے ڈھیر

Markazi Eidhah Mehmood Park AhmedpurEast
Advertisements

لوگوں نے دیوار توڑ کر آنے جانے کا شارٹ کٹ راستہ بنا لیا کوئی پوچھنے والا نہیں صرف عید کے موقع پر صفائی کی جاتی ہے اور چونا وغیرہ کرایا جاتا ہے

میونسپل کمیٹی کے افسران نے جان بوجھ کر چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے  کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال اور مرکزی جنازہ گاہ عید گاہ کا سرپرائز وزٹ کرنے کا مطالبہ 
احمد پور شرقیہ (  شیخ عزیز الرحمن +ناصر خان نیازی سے  ) میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کی ناہلی اور غفلت کے باعث  مرکزی جنازہ گا ہ عیدگاہ میں نشئیوں کے ڈیرے گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں مرے ہوئے کتے پڑے ہوئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے میونسپبل کمیٹی احمد پور شرقیہ کے افسران نے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے نماز جنازہ پڑھنے کے لیے انے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں پر نماز جنازہ رکھ کر نماز پڑھی جاتی ہے وہاں پر نشئیوں نے ڈیرے لگائے ہوئے ہیں وہاں پر بیٹھ کر ائس چرس اور مارفیا کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں جو کہ وہاں پر پڑے ہوئے ہیں اسی طرح منبر کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور ایک مرا ہوا کتا بھی پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے تعفن اور بدبو پھیلی ہوئی ہے

Advertisements

نماز جنازہ والی جگہ شیڈ کے نیچے جگہ جگہ پر گند پڑا ہوا ہے صفائی کرنے کے لیے کوئی انا تک گوارا نہیں کرتا نہ ہی جس کے پاس اس مرکزی جنازہ  عید گاہ کے گیٹ کی تالے کی چابی ہے وہ موجود نہ  ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر نشئیوں نے ڈیرے لگائے ہوئے ہیں اور لوگوں نے دیوار توڑ کر راستہ بنایا ہوا ہے لوگوں نے انے جانے کا شارٹ کٹ راستہ بنا لیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے صرف عید کے موقع پر صفائی کی جاتی ہے اور چونا وغیرہ کرایا جاتا ہے عید گزرنے کے بعد اس جنازہ گاہ اور مرکزی عید گاہ میں کوئی افسر انا تک گوارا نہیں کرتا بزرگ لوگوں کے لیے یہاں پر بیٹھنے کے لیے بینچ رکھے گئے تھے ناقص مٹیریل سے بنے ہوئے وہ بینچ ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اب وہ وہاں پر موجود تک نہ ہی لاکھوں روپے کا بل اور بینچوں کی مد میں ٹھیکے دار نے وصول کر لیا ہے  –

مرکزی عید گاہ میں بوسیدہ سفیدے کے درخت موجود ہیں جو ائے روز گرتے رہتے ہیں اور اس کے باعث ایک بچہ ہلاک بھی ہو چکا ہے سلسلے میں میڈیا کلب احمد پور شرقیہ نے تحریری درخواست ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو گزاری کے فل فور ان درختوں کو ہٹایا جائے اور بوسیدہ درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے مگر اسسٹنٹ کمشنر کے حکم کے باوجود عملے نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہ لیا عید گاہ میں شام کے وقت جنازہ کے لیے لائٹنگ کا انتظام نہیں ہے جبکہ عید گاہ کے متعدد اطراف میں ناجائز قبضہ مافیا نے تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں عید گاہ کی غربی دیوار کو متعدد بار توڑ کر انے جانے کا راستہ بنانے کے لیے قریبی ابادی نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا مگر اس پر بھی کوئی ایکشن نہ ہو سکاقریبی کچھ افراد نے اپنے گھر کے گندے پانی کو عیدگاہ کے مقدس جگہ پر چھوڑنا شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر تعفن پھیلا ہوا ہے عید گاہ کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا وضو خانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس سلسلے میں چوکیدار اپنی ڈیوٹی بھی انجام نہیں دیتا  اہلیان احمد پور شرقیہ نے  نے کہا کہ یہ ظلم ہے کہ جہاں پر جنازہ پڑھایا جائے وہاں پر صفائی تک نہیں کرائی جاتی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں میونسپل کمیٹی کے افسران نے جان بوجھ کر چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال اور مرکزی جنازہ گاہ عید گاہ کا سرپرائز وزٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

عید گاہ کی زبردستی توڑی گئی دیوار