اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان میں آوارہ کتوں کی بہتات قبرستان کا تقدس مجروح ہونے کا خدشہ

Citizens urge Assistant Commissioner to take notice of Sattelite Town graveyard

بلدیہ ٹینکی کے سامنے سڑک اونچا ہونے سے بارش کا پانی گراؤنڈ میں جمع ہو جاتا ہے جس سے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر نہیں جا سکتے

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ فیاض علی جٹالہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوٹس لیں، ٹینکی سے قبرستان جانے والے راستے پر مٹی ڈال کر اسے لوگوں کی آمد و رفت کے قابل بنایا جائے اور آوارہ کتوں کو فلفور قبرستان میں تلف کیا جائے شہریوں کا مطالبہ

احمدپور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال دیے جس کے باعث قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے کے لیے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ ان کتوں نے کچی قبروں کے ساتھ مٹی کھودنا بھی شروع کر دی ہے جس سے قبرستان کے تقدس پامال ہونے کا شدید خدشہ ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جٹالہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے اس صورتحال کا فل فور نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹینکی کے سامنے سڑک کے اونچا ہونے کے باعث قبرستان کی طرف جانے والے راستے کو بھی مٹی ڈلوا کر اونچا کروائیں تاکہ تاکہ لوگ آسانی سے قبرستان جا سکیں کیونکہ بارش ہونے کے نتیجے میں گراؤنڈ میں پانی کی جھیل بن جاتی ہے اور یہ گزرگاہ قابل استعمال نہیں رہتی-انہوں نے قبرستان میں ڈیرہ دلانےوالے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

مزید پڑھیں