احمد پورشرقیہ میں چینی کے نرخ بے قابو,ایک 190سے 200روپے کلوفروخت ہو نے لگی
Advertisements
شہریوں نے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے چینی کی گراں فروشی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمد پورشرقیہ میں چینی کے نرخ بے قابو ۔ایک 190سے 200روپے کلوفروخت ہو نے لگی۔تفصیل کے مطابق احمد پورشرقیہ کے مختلف علاقوں میں چینی کے نرخ بے قابو ہو گئے ہیں ۔اور ہر دوکاندار نے اپنے اپنے نرخ مقرر کر رکھے ہیں ۔کسی جگہ 190اور کسی دوکان پر 200 فی کلو تک چینی فروخت ہو رہی ہے نرخ بڑھنے سے غریب اور متوسط طبقہ کے لئے چینی کی خریداری خواب بنتی جارہی ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے چینی کی گراں فروشی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ اکثر جگہوں پر امپورٹڈ باریک چینی فروخت ہو رہی ہے ۔
Advertisements

