Advertisements

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا

Landa-Bazar
اوچ شریف : شہر کے مختلف مقامات پر لنڈا بازار میں گرم ملبوسات کے اسٹال لگے ہوئے ہیں
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا ، جگہ جگہ گرم کپڑوں کے اسٹال لگ گئے ، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کے باعث قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ، غریب طبقہ خریداری سے قاصر ، ارباب اختیار سے مہنگائی میں کمی کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی اوچشریف شہر کے مختلف مقامات صدر بازار ، الشمس چوک ، علی پور روڈ و دیگر پر لنڈا بازار کھل گئے جہاں پر شہریوں نے کوٹ ، جرسی ، سوئیٹر ، جرابیں سمیت دیگر مختلف گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے ان لنڈا بازاروں کا رخ کر لیا ہے اور سرد موسم میں خود اور اہل خانہ کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے خریداری کر رہے ہیں تاہم ملک میں موجودہ ہوشربا مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے غریب طبقہ ان لنڈا بازاروں سے بھی خریداری سے قاصر ہے اور سردی سے بچنے کے لیے اپنا تن ڈھانپنے سے محروم ہے متاثر طبقہ نے ارباب اختیار سے مہنگائی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ خود اور اپنے بچوں کو آنے والی شدید سردی میں محفوظ رکھنے کے لیے ان لنڈا بازار سے ہی گرم ملبوسات کی خریداری کر سکیں