Contact Us

صفائی کی ناقص صورت حال پر شہر یوں کا شکرانی چوک پر ٹائرجلا کر احتجاج

Citizens protest over the poor sanitation situation

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کی یقین دھانی پر احتجا ج ختم کردیا صفائی کی صورت حال چوبیس گھنٹوں میں بہتر کردی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر

 احمدپورشرقیہ  (  نامہ نگار    ) صفائی کی ناقص صورت حال پر شہر یوں کا شکرانی چوک پر  ٹائرجلا کر احتجاج ، اسسٹنٹ کمشنر کی  یقین دھانی پر احتجا ج ختم کردیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیر ہ نواب صاحب روڈ کی سیوریج لائن بند ہونے سے گند ہ پانی سڑک پر پھیل گیا۔ جس پر شہریوں نے احمدپوراتحاد کے صدر مختیا راحمد ملک کی قیاد ت میں شکرانی چوک پر شدیداحتجاج کیااور ٹائر جلا کر روڈ بند کردی۔ اور بلدیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی ، مو قع پر پہنچ گئے اور احمدپوراتحاد کے سربراہ مختیا راحمد ملک ، اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرکے انہیں یقین دلایا ۔ کہ صفائی کی صورت حال چوبیس گھنٹوں میں بہتر کردی جائے گی۔ جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید پڑھیں