صفائی کی ناقص صورت حال پر شہر یوں کا شکرانی چوک پر ٹائرجلا کر احتجاج

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کی یقین دھانی پر احتجا ج ختم کردیا صفائی کی صورت حال چوبیس گھنٹوں میں بہتر کردی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) صفائی کی ناقص صورت حال پر شہر یوں کا شکرانی چوک پر ٹائرجلا کر احتجاج ، اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دھانی پر احتجا ج ختم کردیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیر ہ نواب صاحب روڈ کی سیوریج لائن بند ہونے سے گند ہ پانی سڑک پر پھیل گیا۔ جس پر شہریوں نے احمدپوراتحاد کے صدر مختیا راحمد ملک کی قیاد ت میں شکرانی چوک پر شدیداحتجاج کیااور ٹائر جلا کر روڈ بند کردی۔ اور بلدیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی ، مو قع پر پہنچ گئے اور احمدپوراتحاد کے سربراہ مختیا راحمد ملک ، اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرکے انہیں یقین دلایا ۔ کہ صفائی کی صورت حال چوبیس گھنٹوں میں بہتر کردی جائے گی۔ جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔