سیوریج کا ناقص نظام احمد پور شرقیہ کے شہریوں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج ٹائر جلا کر چوک منیر شہید کو بلاک کردیا

Advertisements
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگا ر) شہریوں نے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے چوک منیر شہید کو بند کردیا۔شہریوں کی ٹائر جلا کر بلدیہ کے خلاف نعرے بازی۔سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے پر شہری آپے سے باہر ہوگئے ۔شہریوں نے ٹائر جلا کر چوک منیر شہید کو بند کردیا ۔چوک منیر شہید بند ہونے سے ٹریفک کی لائنیں لگ گئیں ۔شہریوں کی بلدیہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی ۔شہریوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بلدیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ نئی سیوریج لائن ڈالی گئی ہے جو چلنے سے پہلے ہی بیٹھ گئی ہے جسکی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی ہمارے گھروں میں داخل ہوچکا ہے ۔ہم گھروں سے باہرنہیں نکل سکتے نہ ہی بچے سکول جا سکتے ہیں۔