سڑک کی ٹو ٹ پھوٹ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سیوریج لائن ڈالنے کے لئے اُکھاڑی جانے والی کچہری روڈ چھ ماہ گزرنے کے باوجود مرمت نہ ہوسکی۔ سڑک کی ٹو ٹ پھوٹ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ۔ تفصیل کے مطابق کچہری روڈ اک شمار شہر کی سب سے مصروف ترین سڑکوںمیں ہوتا ہے ۔ آٹھ ماہ قبل نئی سیوریج لائن ڈالنے کے لئے اُکھاڑی گئی تھی ۔ اب جبکہ سیوریج لائن ڈالنے کاکام مکمل ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے ۔ مگر ٹھیکیدار نے تاحال سڑک کی مرمت نہ کی ہے ۔ اور چوک چاچابستی سے چوک منیر شہید تک سڑک ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہے ۔ اور بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کا یہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اور ٹریفک کا بلا ک رہنا معمول بن چکاہے ۔ جبکہ سڑ ک کی ٹو ٹ پھوٹ کا وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں محمد عبداللہ ، محمدخالد ، محمد نعمان، عبدالغفار، ملک عدنان ، اور خلیل احمد بلو چ نے اعلیٰ حکام سے جلد از جلد سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔