کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے لیے ضلع بھر میں کرسمس بازار قائم کر کے فعال کیے جائیں :ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

بہاول پور:22/دسمبر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے لیے ضلع بھر میں کرسمس بازار قائم کر کے فعال کیے جائیں جن میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خووردونوش عام مارکیٹ سے کم نرخ پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر فیصل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز زبیرعباسی، انچارج سکیورٹی برانچ محسن سردار، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ، ای اے ڈی اے زراعت منزہ جاوید، میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعہ ضلع کی دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس بازار میں صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کیے جائیں اور کرسمس بازار میں محکمہ صحت کے کاؤنٹرز اور ریسکیو1122کا متعلقہ عملہ بھی موجود رہے۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کرسمس بازاروں کی مانیٹرنگ کریں تاکہ کرسچن کمیونٹی اس سہولت سے مستفید ہوسکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کرسمس بازار بہاول پور شہر میں ماڈل بازار اور اسلامی کالونی میں قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح تحصیل یزمان، حاصل پور، احمد پور شرقیہ اور خیر پور ٹامیوالی میں بھی کرسمس بازار قائم کیے گئے ہیں جو کہ24دسمبر تک فنگشنل رہیں گے۔ کرسمس بازار میں آٹا، چینی، دالیں، چاول، چکن، گوشت، پھل اور سبزیوں و دیگر اشیاء خوردونوش و دیگر سٹالز ہوں گے۔