Advertisements

مسیحی برادری کے لیے کرسمس ڈے کے موقع پر تمام انتظامات شاندار انداز میں کیے جائیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا‎‎

Christmas Day Meeting
Advertisements

بہاول پور: 21/دسمبر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے لیے کرسمس ڈے کے موقع پر تمام انتظامات شاندار انداز میں کیے جائیں۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں کرسمس ڈے کے حوالہ  سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور انجمن تاجران کے نمائندگان موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہاول پور اور تحصیل ہیڈ کواٹرز پر کرسمس بازار قائم کیے جائیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کرسمس ڈے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔  ڈسٹرکٹ  کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر خالد چنڑ نے بتایا کہ  محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ کیمپ قائم کیے جائیں گے جہاں کرونا ویکسی نیشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے بتایا کہ صفائی اور لائٹس کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Christmas Day Meeting 2