ڈیرہ نواب صاحب میں مسیحی برادری نے کرسمس ڈے مذہبی جوش و خروش سے منایا

اوچشریف (خبر نگار) احمد پورشرقیہ کا نواحی علاقہ ڈیرہ نواب صاحب میں مسیحی برادری نے کرسمس ڈے مذہبی جوش و خروش سے منایا سکیورٹی کے سخت انتظامات تفصیلات کے مطابق احمدپورشرقیہ کا نواحی علاقہ ڈیرہ نواب صاحب میں کرسچن برادری نے اپنا مذہبی تہوار جوش و خروش اور جذبے سے منایا اس دوران کرسچن برادری کے رہنما ورنن انتھونی نے میریوں چارلس مائیکل پیٹر و دیگر برادری کے ہمراہ مذہبی تہوار کے خوشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد ہم اپنی مذہبی آزادی جوش و جذبے سے منائیں اور اپنی خوشیاں سیلیبریٹ کر سکیں آج ہمیں مذہبی مکمل آزادی ہے اور ہم حکومت پاکستان اور خصوصا وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ہمیں مکمل آزادی دی پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہمیں حاصل ہے ہم جوش و خروش سے خوشی منا رہے ہیں پاکستان میں رہتے ہوئے ہم امن کے ساتھ کرسمس ڈے منا رہے ہیں جبکہ کرسمس ڈے پر پولیس اہلکاران ڈیوٹی پر مامور تھے آخر میں انہوں نے اپنا مذہبی نعرے لگائے ہیپی کرسمس ڈے۔