حقوق ملکیت چولستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ,ہفتہ میں ایک دن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں بیٹھا کروں گا حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh with Cholistanis

چولستانیوں کے احسان کو کبھی نہیں بھول سکتے ، انہوں نے ہمیں بھرپور ووٹ دے کر کامیاب کرایا ان کے ملکیت حقوق ہنگامی بنیادوں پر جاری کروائیں گے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریزکی مہر محمد صدیق اور راؤ رضوان علی کے ہمراہ چولستان چنڑ پیر، مٹھڑا ، اور دیگر علاقوں کے دوران چولستانیوں سے گفتگو


چنی گوٹھ(نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ چولستانیوں کے مسائل ہم سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ، چولستانیوں کے اکثر مسائل حل ہو چکے ہیں باقی ماندہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور بزنس مین راؤ رضوان علی کے ہمراہ اپنے دورہ چولستان چنڑ پیر، مٹھڑا ، اور دیگر علاقوں کے دوران چولستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ چولستانیوں کے احسان کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے ، انہوں نے ہمیں بھرپور ووٹ دے کر کامیاب کرایا جس کے ہم بے حد مشکور ہیں ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چولستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ حقوق ملکیت کا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں ایک دن میں خود چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں بیٹھا کروں گا اور ان کے ملکیت حقوق ہنگامی بنیادوں پر جاری کروائیں گے ، چولستانیوں نے نہروں پر پلوں کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا جو کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے پلوں کی تعمیر فنڈز ملنے پر جلد از جلد شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چولستانیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے اور ہم گاہے بگاہے چولستان کا دورہ کرتے رہیں گے ، قبل ازیں سابق چیئرمین یونین کونسل چنڑ پیر قاضی غلام مرتضیٰ اور ان کے ساتھیوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یوسی مہر محمد صدیق کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں کو چولستانی اجرک اور گرم شالیں پہنائیں ، وہاں سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ سابق چیئرمین یوسی چنڑ پیر قاضی غلام مرتضیٰ کے ہمراہ چک نمبر 3 ڈی آر بی میں پہنچے تو وہاں پر شیخ محمد شریف نمبر دار چولستان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ان کو چولستانی روائتی اجرک اور گرم شالیں پہنائیں اور انہوں نے چولستانی لذیذ روائتی کھانوں سے ان کی پر تکلف تواضع کی ، اس موقع پر قاضی غلام مصطفیٰ ، شیخ غلام حسن ، شیخ رب نواز ، شیخ جان محمد ، رانا نور محمد ، ساجد حسین مہر ، ملک یسین کلیار ، ملک شاہ محمد چنڑ، رائے ہاشم پرہار ، صفدر خان بلوچ ، مہر حاجی عابد حسین ، اعظم خان بلوچ نمبر دار، میاں صاحب شیخ ، ملک خادم چنڑ ، قاضی دلشاد احمد ، قاضی محمد عرفان ، سمیت دیگر چولستانی موجود تھے ،بعد ازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ چک نمبر 126 ڈی این بی سردار ایاز خان درانی اور سردار احسن خان درانی کی دعوت پر وہاں پہنچے تو انہوں نے ایم پی اے کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی پر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی