مبارک پور کے نواح میں اقلیتی براداری میں ہیضہ کی وبا سے ایک شخص جابحق درجنوں مرد،خواتین،بچے اسہال اور قے کی بیماری میں مبتلا

Cholera spread to minority communities around Mubarakpur

مبار ک پور (نامہ نگار) مبارک پور کے نواح میں اقلیتی براداری میں ہیضہ کی وبا سے ایک شخص جابحق درجنوں مرد،خواتین،بچے اسہال اور قے کی بیماری میں مبتلا اقلیتی برادری کے سابق کو نسلر کرشن رام،عطی رام کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سے فوری مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق دو روز قبل مبارک پور کے نواح موضع غلام علی چنڑ بستی غریب آباد میں مقیم مینگوا ل برادی میں فوتگی کے موقع پر ہیڈ راجکاں،یزمان،چاندنی چوک،ڈیرہ نواب،احمد پور شرقیہ،ٹیل والا،اچ شریف،خان پور،رحیم یار خان سے آئے ہوئے مہمان کریہ کرم کا کھانا کھانے سے تقریبا 150سے زائد افراد اچانک اسہال اور قے کی بیماری میں مبتلا ہو گئے تقریبا 85کے قریب افراد مبارک پور میں سرکاری ونجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ احمد پور کا رہائشی اودا رام جو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں دو یوم سے زیر علاج تھا جو آج چل بسا۔ دیہی مرکز صحت مبارک پور کے انچار ج ڈاکٹر شرجیل احمد لودھی،اور SMOڈاکٹر احمد فواد نے صحافیوں کو بتایا میں تقریبا 60افراد مبارک پور ہیلتھ سنٹر میں زیر علاج ہیں جن کو بہتریں طبی سہولت فراہم کی جاری ہے اور اب تمام متاثریں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جبکہ اقلیتی برادری کے سابق کونسلر کشن رام،عطی رام،مینگا رام،ویسو رام،مٹھو رام،چنی رام،امرتا رام،سونی رام،آڈو رام،گنگو رام،بھگوانا رام،رامو رام،شیرو رام،کھیما رام ودیگر نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب انتہائی غریب لوگ ہیں اپنے بچوں اور فیملی کے علاج معالجہ پر کافی رقم لگ گئی ہے جو پیسے سال بھر کے اناج خریدنے کے لئے جمع کئے تھے سب علاج معالجہ پر لگ گئے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور کمشنر بہاول و ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے مالی امداد اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں