Contact Us

موٹر سائیکل چوری کے متعددمقدمات میں ملوث مدثر عرف چٹا گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد

Chitta gang leader arrested along with 02 accomplices

احمد پور شرقیہ   (نامہ نگار      )تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس کی موٹر سائیکل چورگینگ کے خلاف کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے متعددمقدمات میں ملوث مدثر عرف چٹا گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد، برآمدشدہ مال مسروقہ قانونی طریقہ کار سے مالکان کے حوالے کردیاگیاہے، سٹی احمدپورشرقیہ پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی اوعبادت نثار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوعبادت نثار کی قیادت میں بہاولپور پولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے موٹر سائیکل چورگینگ مدثر عرف چٹاگینگ گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ نے موٹر سائیکل چوری کے متعددمقدمات میں ملوث گینگ کا سرغنہ مدثر عرف چٹا02 ساتھیوں سلما ن بختیاری اور زبیرجوئیہ عرف زبیری گرفتارکر لیا جن کی نشاندہی پر3لاکھ 50ہزارروپے نقدی، 03 عددموٹرسائیکلیں مالیتی 2لاکھ روپے اوروارداتوں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ دوعدد پسٹل 30بوربرآمد کرلیے۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی و شب و روز کی محنت سے گرفتار کیا گیاہے۔گرفتار ملزمان تھانہ کی حدود میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے، قانونی طریقے کے بعد برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیاگیاہے، ڈی پی او نے ڈی ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ آصف رشید چوہدری اورتفتیشی افسرسب انسپکٹر محمدورک کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی۔سٹی پولیس احمدپورشرقیہ جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہے ہیں اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ ضلع بہاولپورسرکل کا امن برقرار رکھا جاسکے۔

مزید پڑھیں