فلسطین پر حکمرانی کا حق صرف فلسطینیوں کو حاصل ہے؛ چین

چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پر اپنے دوٹوک مؤقف کو دہرایا ہے کہ ہر صورت فلسطین میں صرف وہاں کے عوام کی حکومت ہونی چاہیے۔
چین نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پر اپنے دوٹوک مؤقف کو دہرایا ہے کہ ہر صورت فلسطین میں صرف وہاں کے عوام کی حکومت ہونی چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عالمی برادری کا بھی یہی موقف رہا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکومت ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے خلاف اور ان کی خواہش کے برعکس نہیں کیا جانا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی اور انسانی جانیں بچانے کے لیے کی جانے والی تمام کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ اکیسویں صدی پر ایک بدنما داغ ہے۔ جس پر انسانی ضمیر کو بیدار ہوجانا چاہیے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اس عالمی اصول کو یقینی بنائے کہ غزہ میں حکمرانی کا حق غزہ کی عوام کے پاس ہی رہنا چاہیے۔ یاد رہے کہ آج مصر میں قطر کے امیر، امریکی اور مصری صدور نے غزہ امن منصوبے پر دستخط کردیئے جب کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی مکمل ہوگیا۔