Contact Us

پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 79ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔ ڈاکٹر خالد چنڑ

Dr. Khalid Chantar

بہاول پور: 17/دسمبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر خالد چنڑ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران13دسمبر سے 15دسمبر تک ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 79ہزار سے زائد بچوں کوگھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ 16اور 17دسمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی وجہ سے پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ ایکٹیوٹی کے تحت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیوورکرز کی ٹیمیں فعال اور متحرک انداز میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں