Advertisements

بہاول پور میں جلد چلڈرن ہسپتال کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ ملک ظہیراقبال چنڑ

Deputy Speaker Punjab assembly Malik Zaheer Iqbal Channar
Advertisements

بہت جلد35 الیکٹرک بسیں بھی بہاول پور کی عوام کی سفری سہولتوں میں بہتری کے لیے دستیاب ہوں گی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

بہاول پور: 9/اگست :ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہاہے کہ بہاول پور میں بہت جلد چلڈرن ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے صحت کی سہولیات میں مزیداضافہ ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بہاول پور کے نواحی علاقے چک نمبر 10 بی سی بستی قادر آباد تا بستی مہرا والی تک چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت پختہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اہلیان علاقہ اور سیاسی ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Advertisements

ملک ظہیراقبال چنڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت پنجاب کی غریب عوام میں بلا امتیاز قرضے دیے گئے جس سے وہ باعزت طور پر اپنے گھروں کی تعمیر کو جاری کیے ہوئے ہیں۔ ملک ظہیر اقبال چنڑنے مزیدبتایا کہ بہت جلد35 الیکٹرک بسیں بھی بہاول پور کی عوام کی سفری سہولتوں میں بہتری کے لیے دستیاب ہوں گی۔

٭٭٭