Contact Us

احمد پور شرقیہ کے نواحی گاؤں میں مبینہ طور پر ویکسین سے بچوں کے جاں بحق ہونیکا واقعہ, محسن نقوی کاغفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

CM Mohsin Naqvi

انکوائری کمیٹی تشکیل، خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم، صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کو احمد پور شرقیہ کے نواحی گاؤں پہنچنے کی ہدایت

لاہور10جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ کے نواحی گاؤں میں مبینہ طو رپر ویکسین کے استعمال سے کمسن بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی  تشکیل دے دی ہے -کمیٹی غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی جبکہ اس ضمن میں خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے – نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم کو فوری طور پر احمد پور شرقیہ کے نواحی گاؤں پہنچنے کی ہدایت کی ہے – نگران وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی کہ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے – انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے-

مزید پڑھیں