Contact Us

مریم نواز سے چیف سیکرٹری پنجاب کی دوسری ملاقات

Chief Secretary Punjab briefs Marriam Nawaz and Shehbaz Sharif about prevailing situation in Punjab province

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی مریم نواز سے بطور وزیر اعلیٰ نامزد ہونے کے بعد دوسری ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جاتی امرا رائیونڈ آمد ہوئی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شہباز شریف اور مریم نواز کو پنجاب کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان بھی چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس نے بھی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات کی، مریم نواز کو صوبہ میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں