احسان احمد سحر کی چوہدری محمد اکرم اور اُنکے بزنس پارٹنر چوہدری محمد خالد کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

احسان احمد سحر نے چوہدری محمد اکرم نمائندہ جنگ اور چوہدری محمد خالد کو انکی اقامت گاہوں پر پہونچ کر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے
پریس کلب کے سابق صدر سید ناصر محمود رضوی،اور سینئر صحافی احمد خان بابر اور چوہدری احمد علی بھی چوہدری محمد اکرم کو مبارکباد دینے کے لیے پہلے سے موجود تھے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) چیف آرگنائزر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شر قیہ چوہدری محمد اکرم اپنے بزنس پارٹنر چوہدری محمد خالد کے ہمراہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر احمد پور شرقیہ پہنچ گئے – ملتان ایئرپورٹ پر عزیز و اقارب دوست احباب نے چوہری محمد اکرم اور ان کے بزنس پارٹنر چوہدری محمد خالد کا خیر مقدم کیا اور اُنہیں پھولوں کے ہار پہنائے -دریں اثناءاحمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے شادمان کالونی میں چوہدری محمد اکرم نمائندہ جنگ کی اقامت گاہ پہنچ کر انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور اُنہیں مالائیں پہنائیں-پریس کلب کے سابق صدر سید ناصر محمود رضوی ،سینئر صحافی احمد خان بابر اور اے یو جے کے نائب صدر احمد علی چوہدری بھی مبارک دینے کے لیے پہلے سے موجود تھے- قبل ازیں احسان احمد سحر نے چوہدری محمد اکرم کے بزنس پارٹنر میاں محمد خالد کو بھی ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہونچ کر مبارک باد دی ہار پہنائے جنہوں نے اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے