Advertisements

چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے الشمس چوک کی بیوٹیفیکیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

Chief Officer Municipal Committee Uchsharif Qazi Muhammad Naeem
Advertisements

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جا رہا ہے

الشمس چوک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ڈولفن کے مانومنٹ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، میونسپل کمیٹی کے جاری کردہ انیشی ایٹوز کے بارے میڈیا سے گفتگو

Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوچ شریف قاضی محمد نعیم نے سٹی بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت الشمس چوک کی بیوٹیفیکیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر میاں محمد شمشیر صدیقی اور نعیم احمد ناز بھی ان کے ہمراہ تھے

چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لیے میونسپل کمیٹی کے جاری کردہ انیشی ایٹوز کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سٹی بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت شہر کے مرکزی الشمس چوک سمیت داخلی و خارجی گزرگاہوں کی تزئین و آرائش کے منصوبوں پر کام جاری ہے، الشمس چوک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ڈولفن کے مانومنٹ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جا رہا ہے جب کہ الشمس چوک، خیر پور ڈاہا روڈ، احمد پور شرقیہ روڈ اور عباسیہ روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار قائم کر کے ریڑھی بانوں کو وہاں جگہ فراہم کی گئی ہے۔