وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

CM Punjab 010

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،پولیس شہداء کے خاندانوں کے 2 افراد کو ملازمت دینے کی اصولی منظوری

افسرو ں اور اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب بنائینگے

پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا، کام کرنے کی پوری آزادی دی،میرٹ پر تعیناتیاں کیں:عثمان بزدار

 پولیس افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت، انارکلی دھماکے کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

 سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا، سیف سٹی اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے

 انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدوں پر افسران کی ترقی کے کیس جلد نمٹانے کی ہدایت

تین سو چار تھانوں کو سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن کا درجہ دیا جا رہا ہے، 90 تھانے سپیشل انیشیئٹوپولیس سٹیشن میں تبدیل ہو چکے ہیں

 وزیراعلیٰ کا پولیس میوزیم کا معائنہ،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور24 جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ سنٹرل پولیس آفس آمد پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پولیس کے چاق و چونبد دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس کے لان میں پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم میں رکھی اشیاء خصوصاً قدیم اسلحے، یونیفارمز اور میڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے برٹش دور کے ہتھیاروں اور پولیس وردیوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس میں سینئر پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے اور پولیس کو سیاسی دباؤ سے مکمل آزاد کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سیاسی دباؤ سے آزاد ہو کر فرائض سرانجام دے رہی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دہ ہیں۔ہر مظلوم شخص کی فوری دادرسی آپ کا فرض اولین ہے۔پولیس افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں۔ ڈی پی اوز اور آرپی اوز  تھانوں کے سرپرائز وزٹ کریں اور کسی بھی بے ضابطگی یاقانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ انارکلی دھماکے کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے 2 افراد کو ملازمت دینے کی اصولی منظوری کا اعلان کرتا ہوں تاہم اس ضمن میں قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔ سیف سٹی اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بلوچ لیوی کی کمانڈ پولیس کے حوالے سے کردی ہے اور پولیس کے 9 ہزار سے زائد اہلکاروں کو پروموٹ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدوں پر افسران کی ترقی کے کیس جلد نمٹائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پولیس افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے اور منجمد الاؤنس کو بحال کرکے اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔پولیس کو 3سال میں 670 گاڑیاں او ر 235 موٹرسائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہائی وے پٹرولنگ کیلئے مزید 825گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔304 تھانوں کو سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن کا درجہ دیا جا رہا ہے جبکہ 90 تھانے سپیشل انیشیئٹوپولیس سٹیشن میں تبدیل کئے گئے ہیں۔فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور ڈی جی خان میں ڈولفن فورس تعینات کی گئی ہے۔پنجاب پولیس کی 12278 آسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے اور پولیس میں 5774 بھرتیاں مکمل ہو چکی ہیں۔سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے 54 کنال اراضی فراہم کی ہے۔ساہیوال، سرگو دھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں پولیس ٹریننگ سکول کا قیام عمل میں لایا  جا رہا ہے۔ 64 کنال پر چنیوٹ پولیس لائنز کی تعمیر اسی سال مکمل ہو گی اور اس منصوبے کیلئے مزید اراضی بھی دیں گے۔اینٹی رائٹ فورس سمیت تمام شعبوں کے افسرو ں اور اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے جبکہ ضلعی ہیڈ کوار ٹر میں فرانزک لیب کے کولیکشن سینٹر بنیں گے۔وفاقی حکومت کے اشتراک سے سیالکوٹ موٹر وے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے نئی ہیلپ لائن پی ای ایچ ای ایل 911 (پہل ٩١١) بنائی جا رہی ہے اوراس ضمن میں 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ایس ایچ او ز کو مالی طورپر بااختیار بنانے کیلئے ڈی ڈی او پاورز دی گئی ہیں۔جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کو تعینات کیا گیا ہے۔پریزن وین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور پولیس کو مزید نئی گاڑیاں فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انوسٹی گیشن اورکیس کے فالو اپ کو موثر اوربہترین بنایا جائے تاکہ ظالم کو سزا ملے اورمظلوم کو انصاف۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔جرم اورمجرم کی نگرانی اورنشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی خاص طورپر آئی ٹی سے معاونت لی جائے۔ محکمہ پولیس میں بھی محکمہ تعلیم کی طرح ای ٹرانسفر اورای پنشن کا نظام رائج کیا جائے۔انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے پولیس کی کارکردگی اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، تیموربھٹی، انصر مجید نیازی، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پرموجود تھے۔

CM Punjab 011