وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا راولپنڈی میں اولمپکس تیراک محمد مصطفی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب، ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم

Usman-Buzdar

لاہور11جنوری:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں اولمپکس تیراک محمد مصطفی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیاہے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورمقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔