وزیراعلیٰ عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، مختلف اضلاع کے مریضوں کے علاج معالجے کے اخراجات حکومت دے گی

Usman Buzdar

تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا،کوہیلرامپلانٹ و دیگر امراض میں مبتلا9مستحق مریضوں کے علاج کیلئے ایک کروڑ 33لاکھ7ہزار روپے کے فنڈزکااجراء
 دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن، مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہر طرح سے مدد کی جائے گی:عثمان بزدار

لاہور9فروری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے صوابدیدی فنڈ سے تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا،کوہیلرامپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا9مستحق مریضوں کو علاج معالجے کیلئے ایک کروڑ 33لاکھ7ہزار روپے کے فنڈز کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو فنڈز کے اجراء کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید پور، صادق آباد کی رہائشی تھیلے سیمیا کی مریضہ آمنہ سلیم کے علاج کیلئے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد جاری کی گئی۔ آمنہ سلیم کا علاج قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ منگروٹھا شرقی، تحصیل تونسہ شریف کی رہائشی تھیلے سیمیا کی مریضہ خوش بخت کے علاج کیلئے 25 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے گئے۔  خوش بخت کا علاج آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر،راولپنڈی میں ہورہا ہے۔ وہوا، تحصیل تونسہ کے رہائشی ہیموفیلیا کے مریض محمد عون کے علاج کیلئے 15 لاکھ 14 ہزار 184 روپے کے فنڈز کااجراء کیا گیا۔ محمد عون کا علاج معالجہ نشتر ہسپتال،ملتان میں علاج جاری ہے۔ بستی پیر مرید شاہ، ممتاز آباد، ملتان کی رہائشی زینب ثقلین کے علاج کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈ ز کا اجراء کیا گیا۔ کوکلیئر امپلانٹ کی مریضہ زینب ثقلین کا علاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے۔ اسی طرح تحصیل میاں چنوں کے رہائشی محمد موسیٰ کے علاج کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔ کوکلیئر امپلانٹ کے مریض محمد موسیٰ کاعلاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہورہاہے۔ محلہ فرید آباد،ضلع ملتان کے رہائشی فہیم عباس کے علاج کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کی امداد جاری کی گئی۔ کوکلیئر امپلانٹ کے مریض فہیم عباس کا علاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے۔ جناح ٹاؤن،ضلع ملتان کی رہائشی زینب کے علاج معالجہ کے لئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ کوکلیئر امپلانٹ کی مریضہ  زینب کا علاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے۔ تحصیل شجاع آباد، ضلع ملتان کے رہائشی جواد احمد کے علاج کے لئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔ کوکلیئر امپلانٹ کے مریض جواد احمدکاعلاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہورہاہے۔ عبدالحکیم،تحصیل کبیر والا کے رہائشی محمد علی شان کے علاج کیلئے 43 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔ محمد علی شان کا علاج معالجہ نشتر ہسپتال، ملتان میں ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے اور دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ایک عبادت ہے۔ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مستحق خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔