Advertisements

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکااحمد پور شرقیہ کے قریب ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر سے 4بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس

Usman-Buzdar
Advertisements

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکااحمد پور شرقیہ کے قریب ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر سے 4بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس،ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورکا بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ،زخمی بچوں کی عیادت کی اورفراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔

Advertisements

لاہور15جنوری:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اڈا مسافر خانہ،احمد پور شرقیہ کے قریب ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر سے 4بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر بہاولپورڈویژن اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورزخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انتظامیہ کو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے- دریں اثناء وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورعرفان علی کاٹھیا نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی بچوں کوفراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں کاجائزہ لیا-ڈپٹی کمشنر نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور خیریت پوچھی-ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں او ربچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔