وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے میں 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس
Advertisements
لاہور26نومبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے میں 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ زخمی بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔